جامعہ کے اغراض و مقاصد
- قرآن وحدیث کی تعلیمات کومسلمانوں کی عملی زندگی میں لانے اوران کی مزیدترویج واشاعت کے لیے ہمہ وقت جدوجہدکرنا۔
- جدیددورکے علمی تقاضوں کومدنظررکھتے ہوئے طلباء کوقرآن،حدیث،فقہ اورعقائدکی ایسی جامع،مکمل اورمحققانہ تعلیم دیناجس کے نتیجے میں عصری تقاضوں کوسمجھ کرمسلمانوں کی دینی رہنمائی کرنے والے صاحب بصیرت علماء پیداہو۔
- فضلاء کوجدیدطرق تدریس اورمسائل تعلیم سے روشناس کرنا۔
- پرنٹ والیکٹرانک میڈیاپراسلام کی صحیح ترجمانی کے لیے طلباء کی تحریری وتقریری صلاحیتوں کی آبیاری کرنا۔
- نوجوان طبقے کودورجدیدکے فتنوں سے بچاکران کے ذہن میں صحیح اسلامی عقائدراسخ کرنے اوراسلامی اخلاق اورطرزمعاشرت عام کرنے کی سعی وکوشش کرنا۔
- خواتین میں قرآن وحدیث کی تعلیمات کوعام کرنے اورہرگھرکی دینی وعلمی ضروریات پوری کرنے کے لیے صحیح الفکرعالمات وفاضلات تیارکرنا۔
- اسلامی تہذیب وثقافت کی بقاء اورترویج کے لیے کوشش کرنا۔
- جدیدفتنوں کے علمی تعاقب اورالحادوبے دینی کی فکری یلغارکوروکنے کے لیے تحقیق وریسرچ کے اداروں کے قیام کے ساتھ ساتھ بہترین رجال کارکی فراہمی۔