دینی تعلیم کا جدید مرکز

جامعہ رحمانیہ ایک معیاری دینی تعلیمی ادارہ ہے جہاں قرآن و سنت کی روشنی میں تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے

مزید جانیں

علم و حکمت کا گہوارہ

ہمارا مشن نئی نسل کو دینی و عصری علوم سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں

مزید جانیں

مستقبل کی تعمیر

ہم ایک ایسا ماحول فراہم کرتے ہیں جہاں طلباء اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں اور معاشرے کی خدمت کے لیے تیار ہو سکیں

مزید جانیں

قرآن کی تعلیم

تجوید و قرات کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم اور حفظ قرآن کی خصوصی سہولت

ماہر اساتذہ

تجربہ کار اور قابل اساتذہ کی نگرانی میں معیاری تعلیم و تربیت

جدید سہولیات

جدید لیبارٹریز، کمپیوٹر لیب اور لائبریری کی بہترین سہولیات

5000+ طلباء و طالبات
250+ ماہر اساتذہ
12 شاخیں
28 سال کا تجربہ

جامعہ رحمانیہ سرگودھا

جامعہ رحمانیہ سرگودھا عظیم دینی ادارہ ہے۔ فضیلةالشیخ حضرت مولانا مفتی عبدالعزیز صاحب دامت برکاتہم عالیہ نے سرگودھا شہر کے پسماندہ علاقے استقلال آباد میں اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے اس جامعہ کی بنیاد رکھی۔ اس وقت جامعہ کی نہ کوئی عمارت تھی اور نہ ہی اس کے لیے وسائل میسر تھے۔

اس کام کے آغاز میں حضرت مفتی صاحب کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جسے انہوں نے نہایت صبر و تحمل سے برداشت کیا جو کہ ہمیشہ سے علمائے حق کا عمل رہا ہے۔ اخلاص کی برکت سے رفتہ رفتہ ان تمام مشکلات اور رکاوٹوں کو دور کیا اور آپ کے کام میں برکت ڈالی۔ آپ نے جامعہ کے دو کمرے بناکر مدرسہ میں تعلیم کا آغاز کیا۔

اللہ تعالیٰ نے مفتی صاحب کو بے پناہ صلاحیتوں اور بڑے خلوص سے نوازا ہے جس کی بدولت آپ کا تعلمی ادارہ ملک پاکستان کا ایک ممتاز تعلیمی ادارہ بن گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائیں۔

جامعہ رحمانیہ سرگودھا کا مسلک و مشرب

جامعہ رحمانیہ سرگودھا کا مسلک عقائد اہل سنت و الجماعت و فقہ حنفی کے مطابق ہے یعنی اس کا طریقہ فکر وعمل اکابر علماء دیوبند حجة الاسلام حضرت مولانا محمد قاسم ناتونوی رحم اللہ علیہ، فقیہ امت حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی کے مشرب کے مطابق ہے۔

جامعہ میں مختلف علوم کی تدریس

جامعہ رحمانیہ سرگودھا میں تفسیرِ قرآن، اصولِ تفیسر، حدیثِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اصولِ حدیث، فقہ، اصول فقہ، صرف و نحو اور منطق وفلسفہ سمیت مختلف علوم پڑھائے جاتے ہیں جو قرآن و حدیث کی تفہیم و تشریح میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

دینی علوم کی اصل بنیاد تین علوم ہیں یعنی قرآنِ کریم، احدیثِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور فقہ، ان علوم کے ذریعہ مسلمانوں کو ان کی زندگی کے رہنما اصول و ضوابط سے آگاہ کیا جاتا ہے، انسان حلال اور حرام اشیاء سے واقف ہوتا ہے اور اسے اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور فرماں برداری کا سلیقہ حاصل ہوتا ہے۔

اسی لیے طلباء علوم دینیہ کو ان تین علوم میں مہارت حاصل کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے تاکہ وہ مستقبل میں عالم بن کر معاشرہ میں اصلاح کے عظیم مشن کی ذمہ داریاں احسن طور پر ادا کرسکیں اور معاشرہ میں خیر و بھلائی کا مرکز بنیں۔

جامعہ میں علوم دینیہ کے ساتھ ساتھ علوم عصریہ پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔ اردو، ریاضی، سائنس، جغرافیہ، انگلش سمیت کئی مضامین جامعہ کے نصاب کے ابتدائی درجات کا حصہ ہیں اور انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ طلباء میں علوم عصریہ کو فروغ دیا جائے اور ان علوم میں دلچسپی رکھن والے طلباء کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

تاریخ

1995 میں قائم ہونے والا ادارہ

بانی

مفتی عبدالعزیز صاحب

نصاب

دینی و عصری علوم کا امتزاج

ہمارے بنیادی مقاصد

  • قرآن و سنت کی روشنی میں معیاری دینی تعلیم فراہم کرنا
  • طلباء کی اخلاقی و روحانی تربیت کرنا
  • دینی و عصری علوم کے امتزاج سے تعلیمی نظام تشکیل دینا
  • معاشرے کی ضروریات کے مطابق پیشہ ورانہ تعلیم کی سہولت فراہم کرنا
  • قومی یکجہتی اور باہمی رواداری کو فروغ دینا

مستقبل کے منصوبے

جامعہ رحمانیہ مستقبل میں مندرجہ ذیل منصوبوں پر کام کر رہا ہے:

  • ملک کے تمام بڑے شہروں میں شاخوں کا قیام
  • جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ جدید تعلیمی مراکز کا قیام
  • غریب اور مستحق طلباء کے لیے مکمل اسکالرشپ کا نظام
  • دینی تعلیم کے فروغ کے لیے بین الاقوامی کانفرنسز کا انعقاد

ناظرہ قرآن کریم

جامعہ کے اس شعبہ میں آنے والے بچوں کو پہلے "قاعدہ" اور پھر ناظرہ قرآن کریم اول تا آخر تجوید اور صحیح قراء ت کے ساتھ پڑھایاجاتاہے ،اس کے ساتھ ساتھ ان بچوں کواساتذہ کرام اسلام کے بنیادی عقائد اور ضروری احکام خصوصاً وضو، طہارت اور نماز سے متعلق مسائل سکھاتے ہیں۔ اس شعبہ میں اسکولوں میں پڑھنے والے طلباء کے لیے یہ سہولت بھی موجود ہے کہ ان میں سے صبح اسکول جانے والے دوپہر کو اور دوپہر میں اسکول جانے والے صبح کے اوقات میں پڑھیں۔

تحفیظ قرآن کریم

جامعہ کا ایک اہم شعبہ "تحفیظ القرآن الکریم" ہے جس میں ناظرہ کے بعد بچوں کوقرآن کریم حفظ کرایا جاتاہے ،جامعہ کے قیام کے بعد اب تک جامعہ اور اس کی شاخوں سے ہزاروں کی تعداد میں بچے اور بچیاں قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں اور اس وقت بھی اس شعبہ میں سینکڑوں طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں۔

درس نظامی

یہ برصغیر کے تقریباً تمام دینی مدارس کا کم از کم مڈل یامتوسطہ کے بعد وہ بنیادی مشترکہ ومتفقہ آٹھ سالہ نصاب ہے جس کو "وفاق المدارس العربیہ" کی اصطلاح کے اعتبار سے چار تعلیمی مراحل پرتقسیم کیا گیاہے "عامہ ،خاصہ ،عالیہ اورعالمیہ" جبکہ ہر مرحلہ دو سال پر مشتمل ہے۔

ان مراحل میں جو علوم پڑھائے جاتے ہیں وہ ترجمہ وتفسیر قرآن کریم ، اصول تفسیر، حدیث نبوی، اصول حدیث، فقہ، اصول فقہ، علم میراث، علم کلام، سیرت نبوی، تاریخ اسلام اوردیگر علوم عربیہ جیسے صرف، نحو، لغت، بلاغت، ادب، عروض وقوافی، منطق، فلسفہ اورفلکیات وغیرہ پرمشتمل ہیں۔

جامعہ میں وفاق المدارس العربیہ کامجوزہ نصاب پڑھایاجاتاہے۔ مڈل یا میٹرک اور درس نظامی پڑھنے کے بعد وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی طرف سے "عالمیہ" (مساوی ایم اے) کی سند دی جاتی ہے۔

شعبہ بنات

جامعہ میں طلبہ کی طرح طالبات کے لیے بھی ناظرہ، حفظ قرآن کریم اور منتخب درس نظامی کا اہتمام ہے، جس میں خاصہ سال اول سے عالمیہ (دورة الحدیث) تک وفاق المدارس العربیہ کے مجوزہ نصاب تک تعلیم دی جاتی ہے۔

جامعہ میں طالبات کے لیے ایک الگ مستقل عمارت قائم ہے جہاں وہ شرعی با پردہ ہوکر تعلیم حاصل کرتی ہیں۔ الحمدللہ جامعہ کی شہر سرگودھا میں یہ خاصیت ہے کہ جامعہ طالبات کو بھی فری ہاسٹل، میڈیکل اور مکمل کھانے پینے کا نظام بلکل فری فراہم کرتا ہے۔

ناظرہ قرآن کریم

تجوید و قرات کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم

تحفیظ قرآن کریم

قرآن پاک حفظ کرنے کی خصوصی سہولت

درس نظامی

دینی علوم کا معیاری نصاب تعلیم

شعبہ بنات

طالبات کے لیے خصوصی تعلیمی انتظام

شعبہ کمپیوٹر سائنس

کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم

شعبہ سماجی علوم

معاشرتی علوم، اخلاقیات اور سماجی خدمت کی تربیت

مشرقی کیمپس، سرگودھا

جامع مسجد ومدرسہ ابوبکر صدیق ؓ حمید ٹاون سرگودھا

+92 300 9605216

jamiarahmania.org

دیکھیں نقشہ

شمالی کیمپس، سرگودھا

جامع مسجد ومدرسہ فاروق اعظم ؓ انجم ٹاون شاہین آباد روڈ سرگودھا

+92 300 9605216

jamiarahmania.org

دیکھیں نقشہ

جنوبی کیمپس، سرگودھا

جامع مسجد ومدرسہ الاحسان باجوہ کالونی نزد 78 شمالی سرگودھا

+92 300 9605216

jamiarahmania.org

دیکھیں نقشہ

مغربی کیمپس، سرگودھا

>جامع مسجد ومدرسہ محمدیہ چک نمبر 109 شمالی سرگودھا

+92 300 9605216

jamiarahmania.org

دیکھیں نقشہ

مشرقی کیمپس، سرگودھا

جامع مسجد اعجاز القرآن چیمہ کالونی سرگودھا

+92 300 9605216

jamiarahmania.org

دیکھیں نقشہ